روس سے تعلقات کے الزام پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر مائیکل فلن مستعفی ہوگئے۔

وائٹ ہاؤس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ مائیکل فلن نےصدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قومی سلامتی کے مشیر کے عہدے سے استعفا دے دیا ہے ۔

استعفے میں فلن نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے روسی سفیر سے فون پربات چیت سےمتعلق نامکمل معلومات نادانستہ طور پرنائب صدر اور دیگرحکام کودیں ۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل جوزف کیل لوگ کو قائم مقام قومی سلامتی مشیر نامزد کیا ہے،جو جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے ڈائریکٹرہیں

SHARE

LEAVE A REPLY