ملائیشیا کی پولیس نے کِم جونگ نم کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ایک اور خاتون کو گرفتار کر لیا ہے۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان کے سوتیلے بھائی کے قتل کے شبے میں جمعرات کے دن حراست میں لی گئی سیتی عائشہ نامی اس خاتون کے پاس انڈونیشیا کا پاسپورٹ ہے جبکہ اس کی عمر پچیس برس بتائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق اس خاتون کو بھی جائے واردات کے قریب نصب خفیہ کیمروں میں دیکھا گیا تھا۔ قبل ازیں گزشتہ روز مشتبہ خاتون دوآنگ تھی ہوانگ کو بھی کوالالمپور کے ہوائی اڈے سے پکڑا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق کم جونگ نم کو زہر دے کر ہلاک کیا گیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY