منصب صدارت سنبھالتے ہی متنازع اقدامات اٹھانے والے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف لوگوں کاغصہ ابھی تک کم نہیں ہوسکا ہے۔

گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق کیمپین منیجر کورے لوینڈوسکی کے خطاب کے موقع پر شکاگو یونیورسٹی کے باہر ایک مظاہرے کا انعقاد کیا گیا۔

مظاہرین میں شامل بچوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پتلے کی خوب پٹائی کرکے اپنی بھڑاس نکالی۔

اس موقع پر درجنوں افراد نے ٹرمپ کے اقدامات کیخلاف اور پناہ گزینوں کے حق میں بینرز بھی اْٹھا رکھے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY