راولپنڈی اور اسلام آباد میں خودکش حملہ آور کے داخلے کی اطلاع کے بعد سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی۔
لاہور، پشاور اور سہون شریف کے بعد جڑواں شہروں میں خودکش حملہ آور کے داخل ہونے کی اطلاعات پر سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

محکمہ قومی انسداد دہشت گردی (این سی ٹی اے) کی جانب سے جڑواں شہروں راول پنڈی اور اسلام آباد میں حملے کا نیا الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

ڈائریکٹر آپریشنز کے مطابق حملہ آور کا نام اسامہ ولد علی محمد ہے، اسامہ اور اس کا بھائی پشاور میں زیر تعلیم رہے، جب کہ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والا غزالی حملے کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

دہشت گرد اسپتالوں، اسکولوں، اہم عمارتوں اور حساس مقامات کو نشانہ بنا سکتے ہیں، کسی بھی ممکنہ کارروائی سے نمٹنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کو مزید سخت ہدایات جاری کردی گئی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY