لاہوردھماکے کے سہولت کار انوار الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے

0
123

لاہوردھماکے کے سہولت کار انوار الحق کو گرفتار کرلیا گیا ہے،جس کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ لاہور دہشت گردی کے واقعے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی،خودکش بمبارکا تعلق بھی افغانستان سے تھا،لاہورخود کش دھماکے کا سہولت کار انوار الحق گرفتار کر لیا گیا،افغانستان کی طرف سے دہشت گردی کا ہونا بہت سنجیدہ معاملہ ہے، فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع ہونی چاہئے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تیرہ فروری کو ہونے والے دھماکے کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے، احمد مبین اور دوسرے پولیس اہل کاروں کی شہادت پر افسوس ہے، زخمیوں کے حوصلے میں بھی کوئی کمی نہیں آئی۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں اس موقع پر سیاسی بات نہیں کرنا چاہتا لیکن ایک سیاسی جماعت کے لیڈر کا بیان سن کر افسوس ہوا، سیاسی جماعت کے سربراہ نے افسوسناک واقعے پر بھی سیاست چمکنے کی کوشش کی، تمام سیاسی رہنماؤں سے درخواست کروں گا کہ اس اہم مسئلے پر متحد ہوجائیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعت کے رہنما نے پنجاب حکومت اور پولیس پر تنقید کی، انہوں نے فراموش کر دیا کہ دہشت گردی پورے پاکستان کا مسئلہ ہے، لاہور مال روڈ دھماکے میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ایک دہشت گرد کا تعلق افغانستان اور ایک کا باجوڑ سے ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایسا کہنا درست نہیں ہوگا کہ سلیپرسیلزکومکمل طورپرختم کیا گیا ہے، دہشت گردوں کواب مقامی ہینڈلرنہیں مل رہے،اس مرتبہ باجوڑسے لےکرآئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY