شمالی کوريائی رہنما کے قتل کے سلسلے ميں ايک اور حراست

0
63

ملائيشيا کی پوليس نے شمالی کوريائی رہنما کم جونگ اُن کے بھائی کے قتل کے شبے ميں ايک شمالی کوريائی فرد کو حراست ميں لیا ہے۔ چھیالیس برس کے ری جونگ چول نامی شخص کو جمعے کی شام میں گرفتار کيا گيا۔

قبل ازيں حکام ويت نامی پاسپورٹ کی حامل ايک خاتون اور ايک ملائيشيائی شخص کو حراست ميں لے چکے ہيں جبکہ انڈونيشيا سے تعلق رکھنے والی ايک اور عورت بھی اس قتل میں ملوث ہونے کے شبے میں گرفتار کی جا چکی ہے۔

شمالی کوريائی رہنما کے بھائی کم جونگ نام کو کوالا لمپور کے ہوائی اڈے پر پير کے روز نامعلوم افراد نے ان کے چہرے پر کوئی ايسا زہریلا مادہ پھينک کر ہلاک کر ديا، جس کی تاحال شناخت نہيں ہو سکی ہے۔ جنوبی کوریا کا دعویٰ ہے کہ انہيں پيونگ يانگ کی خاتون ايجنٹ نے ہلاک کيا ہے۔ يہ معاملہ تيزی سے کوالا لمپور اور پيونگ يانگ کے درميان سفارتی تنازعے کے صورت اختيار کرتا جا رہا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY