روسی وزیرِ خارجہ نے کہا ہے کہ ماسکو حکومت امریکا کے ساتھ’ حقیقت پسندانہ تعلقات‘ اُستوار کرنا چاہتی ہے۔ سرگئی لاؤروف نے یہ بات میونخ سکیورٹی کانفرنس میں اپنی تقریر میں کہی۔

لاؤروف کے اس بیان سے پہلے امریکی نائب صدر مائیک پینس نے میونخ سکیورٹی کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ باوجود اس کے کہ نئی واشنگٹن انتظامیہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کی تلاش میں ہے

امریکا روس کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا رکھے گا۔ سرگئی لاؤروف کا کہنا تھا کہ روس امریکا کے ساتھ حقیقت پسندانہ تعلقات، باہمی احترام اور عالمی استحکام کے لیے خصوصی ذمہ داری کی تفہیم چاہتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY