وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سہون میں انسانی اعضا نالے سے ملنے پر برہمی کا اظہار کیا اور ڈپٹی کمشنر پرسخت ناراض ہوئے۔

ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کمشنر کو واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیااور نالوں میں پڑے اعضا کو دفن کرنے کی ہدایات کردی ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے ضلعی انتظامیہ جامشورو کو واضح ہدایات کرتے ہوئے کہا ہےکہ ان کا دل بہت دکھا ہواہے، مزید تکلیف نہ دیں ،مزید آزمائش میں نہ ڈالیں، ورنہ آپ تکلیف میں آجائیں گے ۔

ڈپٹی کمشنر سہون منور مہیسر نے اعضا پھینکے جانے والی جگہ کا دورہ بھی کیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے اعضا ہٹا دیے۔

سہون دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کے وہ اعضا جن کی شناخت نہیں ہوسکی اور جو ورثاء کے حوالے نہیں کیے جاسکے ، وہ نامعلوم کس طرح گندے نالے کے قریب پائے گئے تھے، جنہیں آوارہ جانور کھاتے ہوئے بھی دکھائی دیے، مقامی افراد میں اس انتظامی بے حسی پر شدید غم وغصہ پایا گیا، تاہم اب معلوم ہوا ہےکہ یہاں سے انسانی اعضا ہٹادیے گئے ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY