ملتان میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ لیہ سے کالعدم جماعت الاحرار کے 5 دہشت گرد مقابلے کے بعد مار دیئے گئےجبکہ3 تین دہشت گردفرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بارود اور حساس مقامات کے نقشے برآمد کیے گئے۔ دہشت گرد ملتان میں واردات کرنا چاہتے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ لیہ کی تحصیل چوبڑا میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی جس کے بعد اسنیپ چیکنگ سخت کردی گئی تھی، ایک گاڑی کو ناکے پر رکنے کا اشارہ کیا گیا تو دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے اور3 دہشت گرد فرار ہو گئےجن کی تلاش کےلیےسرچ آپریشن جاری ہے ۔ہلاک ہونے والے پانچ دہشتگرد وں کا تعلق کالعدم جماعت الاحرارسے ہے ۔اُن کے قبضے سے بڑی تعداد میں اسلحہ ، بارود اور حساس نقشے برآمد ہوئے ہیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ دہشتگرد ملتان میں کسی مذہبی مقام کو تخریب کاری کا نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

دوسری جانب ملتان میں پولیس اورحساس اداروں نے 10 اہم علاقوں میں سرچ آپریشن کیاجس میں 7 افراد کو حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرچ آپریشن کےدوران600 افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی۔

ملتان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت ہے جبکہ گزشتہ روزشہر کی تین اہم درگاہیں حضرت بہاو الدین زکریا ملتانی ، حضرت شاہ شمس تبریز اور حضرت شاہ رکن الدین عالم کی درگاہ کا پارکنگ ائیریا درگاہوں سے 30 گز دور بنا دی گئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY