عراقی فورسز نے اتوار کے روز دہشت گرد گروپ داعش کے قبضے سے 15 دیہات چھُڑا لیے۔ عراقی فورسز کو یہ کامیابی داعش کے زیر قبضہ موصل کے مغربی حصے میں شروع کیے جانے والے آپریشن کے دوران حاصل ہوئی۔

موصل کی بازیابی کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے جاری آپریشن میں عراقی فورسز نے موصل کے ایئرپورٹ کی جانب کئی اطراف سے پیشقدمی کی۔ داعش کی جانب سے موصل پر اپنا قبضہ برقرار رکھنے کے لیے شدید مزاحمت کی جا رہی ہے۔ 2014ء میں اس علاقے پر قبضے کے بعد داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔

SHARE

LEAVE A REPLY