کیا وٹامنز کا استعمال فائدہ مند ہے؟

0
191

وٹامنز کا استعمال اکثر افراد کرتے ہیں اور کہا جاتا ہے کہ ان کا استعمال آپ کو صحت مند رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

مگر کیا واقعی یہ خیال درست ہے ؟

اگر آپ بھی وٹامنز کا استعمال کرتے ہیں تو بری خبر یہ ہے کہ وٹامنز انسان کو صحت مند رکھنے میں کوئی کردار ادا نہیں کرتے۔

یہ دعویٰ ایک امریکی طبی تحقیق میں سامنے آیا۔

یو ایس پریوینٹو سروسز ٹاسک فورس کی اس تحقیق کے مطابق لوگوں کو وٹامنز سپلیمنٹس پر پیسے ضائع نہیں کرنے چاہئیں کیونکہ یہ ملٹی وٹامن سپلیمنٹس طبی لحاظ سے غیر موثر بلکہ نقصان کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ایسے کوئی شواہد سامنے نہیں آئے کہ روزانہ وٹامنز سپلیمنٹس کا استعمال دماغی تنزلی یا دیگر امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

تحقیق میں کہا گیا کہ بیشتر سپلیمنٹس امراض یا موت کی روک تھام نہیں کرسکتے اور ان کا استعمال ٹھیک نہیں سمجھا جاسکتا بلکہ اجتناب کرنا بہتر ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اگر جسم میں کسی قسم کی غذائی کمی نہیں یا اس کے آثار نظر نہیں آرہے تو وٹامنز کے استعمال پر پیسے ضائع نہ کریں۔

اس سے قبل تحقیقی رپورٹس میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ غذائی سپلیمنٹس بشمول وٹامن بی اور اینٹی آکسیڈنٹس کے استعمال کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا بلکہ یہ نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY