مسلسل سر جھکا کر موبائل کا استعمال صحت کےلیے خطرناک

0
73

مسلسل سر جھکا کر موبائل سے ٹیکسٹ کرنا آپ کی صحت کےلیے مسائل لا سکتا ہے، اس لیے انداز بدلیں اور مشکلات سے بچیں ۔

سر کو جھکانا،موبائل پر نظریں جمانا ،اور ٹِک ٹِک ٹِک انگلیاں چلانا،سیل فون سے میسجنگ کا یہ اندازآپ کی صحت کے لیے کئی مشکلات لاسکتا ہے۔

امریکی ماہرین کا کہنا ہے کہ سر جھکا کر مسلسل میسج کرنے سے گردن پر مخالف سمت سے جو وزن پڑتا ہے اس کی وجہ سے گردن کے مہروں کے درمیان سوجن پیدا ہوتی ہے جو گردن، سر اور کمر میں درد کی وجہ بنتی ہے ۔

صرف یہ ہی نہیں، اس انداز سے سانس لینے میں دشواری کی شکایت بھی ہوسکتی ہے۔

ان بیماریوں سے بچنا چاہتے ہیں تو اپنی عادت بدل لیں، اس کام کے لیے صحیح انداز اپنائیے، موبائل کو آئی لیول پر لا کر میسیج ٹائپ کریں اور پڑھیں

SHARE

LEAVE A REPLY