عوامی نیشنل پارٹی نے فوجی عدالتوں کے از سر نوقیام سے متعلق قائم کمیٹی کابائیکاٹ کردیاہے ۔

عوامی نیشنل پارٹی کی رہنما بشری گوہر نے جیو نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت پارلیمنٹ کے اندر یا باہر حکومت سے کوئی بات نہیں کرے گی ۔

ادھر اسفندیارولی خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پختونوں کی پروفائلنگ کی جارہی ہے ، پنجاب میں رہنے اور کام کرنے والے پختونوں کی توہین ، بے توقیری کے ساتھ ساتھ ان پر تشدد کا سلسلہ بندکیا جائے

SHARE

LEAVE A REPLY