جرمنی میں آج گلابی پیر کے دن کارنیوال کے بہت سے روایتی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق سب سے بڑے جلوس کولون، ڈسلڈورف اور مائنز میں نکالے جائیں گے، جن میں لاکھوں افراد کی شرکت متوقع ہے۔

اس موقع پر سلامتی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان شہروں میں کارنیوال پریڈ کے دوران ٹرکوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ کولون میں ’روزن مونٹاگ‘ یا ’گلابی پیر‘ کے دن کی پریڈ کے دوران نکالے جانے والے فلوٹس کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک صدر رجب طیب ایردوآن کی پالیسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔

ساتھ ہی ان جلوسوں کے دوران راستے میں کھڑے لاکھوں افراد پر ٹافیاں، چاکلیٹس، پھول اور دیگر تحائف نچھاور کیے جائیں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY