پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بوم بوم شاہد آفریدی نے کہا کہ پی ایس ایل کا تیسرا پلے آف میچ بہت اہم ہے کیونکہ اس کے ذریعے کرکٹ ملک میں واپس جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر نہ بھی جیتے پھر فائنل دیکھنے لاہور جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ غیرملکی کھلاڑیوں کے پاکستان آنے کی خوش خبری بھی جلد دوں گا، اگر تیسرا پلے آف میچ جیت گئے تو پشاور زلمی کے کھلاڑی فائنل کھیلنے لاہور جائیں گے۔

شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹورنامنٹ کےتمام میچز زبردست ہوئے ، تین چار اچھے ینگ کرکٹر سامنے آئے ہیں، ان کا مزید کہنا تھا کہ ہماری ٹیم کافی غلطیاں کررہی ہے،قابو پالیاتو جیت جائیں گے، کل کراچی کنگز سےاچھا مقابلہ ہوگا۔

SHARE

LEAVE A REPLY