جرمنی کی وفاقی انتظامی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں کہا ہے کہ ملک میں انتہائی بیمار افراد کو ادویات کی مدد سے مرنے کا حق حاصل ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ ریاست ’انتہائی ناگزیر حالات‘ میں ایسے مریضوں کو طبی مدد سے خودکشی کے لیے ادویات فراہم کرے۔

عدالتی فیصلے کے مطابق انتہائی موذی امراض میں مبتلا مریض، جنہیں علاج کے متبادل ذرائع دستیاب نہ ہوں، اپنی مرضی اور پوری سنجیدگی سے خود اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کر سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY