پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب ميں پوليس نے شدت پسندوں کی پناہ گاہوں کے خلاف وسيع تر کارروائياں کرتے ہوئے قريب تيرہ سو مشتبہ جنگجوؤں کو حراست ميں لے ليا ہے۔

پنجاب پوليس کے دو اہلکاروں نے اپنی شناخت مخفی رکھنے کی شرط پر بتايا کہ شدت پسند عناصر کے خلاف قريب دو ہفتوں سے جاری آپريشن ميں اب تک چھتيس جنگجو مارے جا چکے ہيں۔

يہ جنگجو نيم فوجی دستوں اور پوليس اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے ميں ہلاک ہوئے۔ اگرچہ پاکستانی حکومت اور متعدد سياست دان بھی اس بات کو تسلیم نہیں کرتے ليکن ملک ميں متعدد جنگجو گروپ سرگرم ہيں

SHARE

LEAVE A REPLY