کلر بلائینڈ بھی اب مختلف رنگ دیکھ سکتے ہیں

0
67

ایک امریکی چشمہ ساز کمپنی نےکلر بلائنڈ لوگوں کی زندگی میں رنگ بھر دیے،خصوصی چشمے کی بدولت جب مرض میں مبتلا لوگوں نے پہلی بار دنیا کے رنگ دیکھےتو یہ لمحات یادگار بن گئے۔

آنکھیں نعمت عظیم ہیں،جن کے بغیر دنیا اندھیری ہےمگر کچھ لوگ ایسے بھی ہیں، جو بصارت ہونے کے بعد بھی دنیا کے حقیقی رنگ کبھی نہیں دیکھ پاتے،اس مرض کو ’کلر بلائنڈنیس‘ کہا جاتا ہے،مگر اب ایک امریکی چشمہ ساز کمپنی نےایسے افراد کی آنکھوں میں امید کی کرن اور زندگی میں رنگ بھر دیے ہیں۔

خصوصی چشمہ جب کلر بلائنڈ افراد کو پہنایا گیا تو ان کا ردعمل دیدنی تھا،ایک شخص کو یہ بھی معلوم نہ تھا کہ اس نے شرٹ کس رنگ کی پہنی ہے،قدرت کے حقیقی رنگوں سے آشنا ہونے پر یہ لوگ حیرانگی کی تصویر بن گئےکہ زندگی کتنی حسین ہے

SHARE

LEAVE A REPLY