آپریشن’ ‘ردالفساد‘ کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ملک بھر میں کارروائیاں جاری ہیں،حافظ آباد ،چنیوٹ،بھکر سے 30سےزائد ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے،کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاون میں پولیس نے سرچ آپریشن کرکےکئی مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

حافظ آبادمیں کسوکی کے علاقے میں پولیس نے کومبنگ آپریشن کیا، جس میں 3ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ادھر چنیوٹ میں پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں کی،جن میں پولیس اور ایلیٹ فورسز نے حصہ لیا ۔

اس دوران سرچ آپریشن 123 مشکوک افراد کی بائیومیٹرک تصدیق کی گئی اور ملزمان کوگرفتارکرلیاگیا،جن ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ادھر بھکر میں حیدرآباد تھل اور بہل میں پولیس اور سی ٹی ڈی نے سرچ آپریشن کے دوران 23 افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

کراچی میںبلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں پولیس نے سرچ آپریشن کیا جس میں خواتین اہلکاروں سمیت 20 سے زائد اہلکاروں نے حصہ لیا۔

سرچ آپریشن کے دوران متعدد افراد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے ۔اتحاد ٹاون سے پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلی

SHARE

LEAVE A REPLY