سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے بتایا ہے کہ شمال مغربی شامی شہر پالمیرا کے نواح میں واقع ایک دیہات میں ہفتے کے دن ہوئے ایک فضائی حملے میں گیارہ شہری مارے گئے ہیں۔

آبزرویٹری کے سربراہ رامی عبدالرحمان نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یہ کارروائی روسی جنگی طیاروں نے سر انجام دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حما صوبے میں داعش کے زیر قبضہ اس دیہات میں مویشیوں کی ایک مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا، جس میں 45 افراد زخمی بھی ہوئے۔

SHARE

LEAVE A REPLY