بحرین میں پچیس مشتبہ افراد کو ایک ایسے دہشت گرد گروپ سے روابط کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، جسے مشتبہ طور پر ایران کی حمایت حاصل ہے۔

 ہفتے کے دن جاری کردہ ایک حکومتی بیان کے مطابق چوّن افراد پر مشتمل اس گروہ کے رکن مبینہ طور پر ایران اور عراق بھی گئے تھے، جہاں انہوں نے عسکری تربیت حاصل کی تھی۔

پولیس نے ان مشتبہ افراد سے ایک ڈرون طیارے سمیت اسلحہ بھی برآمد کر لیا ہے۔ بحرین حکومت اس گروہ پر مختلف حملوں کا الزام عائد کرتی ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY