پی ایس ایل فائنل: پشاور کے 4، کوئٹہ کے 5 غیرملکی کھلاڑی اِن ایکشن ہوں گے

0
87

لاہور میں سپر لیگ کی سپر جنگ کیلئےتیاریاں مکمل اور اُلتی گنتی شروع، چند گھنٹے انتظار، پھر ہو گی چھکوں چوکوں کی بارش۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا فائنل معرکہ دیکھنے کیلئے فینز کا جوش عروج پر پہنچ گیا۔ آخری معرکے میں صرف چند گھنٹے باقی ہیں۔ پاکستان کرکٹ کیلئے بڑی اور اچھی خبر یہ ہے کہ زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی لاہور میں اِن ایکشن ہوں گے۔ کرس جورڈن، مارلون سیموئلز اور ڈیوڈ مالن بھی پہنچ چکے ہیں

کوئٹہ کے پانچ متبادل غیرملکی کھلاڑیوں کے نام بھی فائنل کر لئے گئے ہیں۔

پی ایس فائنل کیلئے آفیشلز کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ روشن ماہنامہ میچ ریفری، رینمور مارٹنز اور شوزب رضا فیلڈ امپائر جبکہ احسن رضا تھرڈ اور احمد شہاب ریزرو امپائر مقرر کر دیئے گئے

دوسری جانب، دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ آٹھ اور بارہ ہزار روپے دیں، آن لائن ٹکٹس خرید لیں۔ فروخت پھر جاری ہے لیکن اب کی بار بچہ پالیسی بھی آ گئی۔ تین سال سے زیادہ عمر کے فینز کی فری انٹری بند کر دی گئی ہے۔ ادھر فنکار بھی پی ایس ایل ہنگامے میں پیش پیش ہیں۔ رابی پیرزادہ نے بھی پی ایس ایل کیلئے شاہانہ انداز اپنا لیا۔ بھولو پہلوان نے بھی گانا گایا۔ گلوکارہ شگفتہ اعوان ٹکٹ نہ ملنے پر رو پڑیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی پشاور کی مگر ان کا صاحبزادہ کوئٹہ کا حامی ہے۔ یعنی کل ماں بیٹا آمنے سامنے ہوں گے۔ 5 مارچ کو منعقد کی جا رہی پی ایس ایل کی اختتامی تقریب میں ڈھول بجے گا۔ گانا بھی چلے گا۔ فائنل تقریب کیلئے گلوکار علی عظمت اور فاخر کو فائنل کر لیا گیا۔ 100 سپیکر، ساٹھ ہارن اور سات سو لائٹس کا بندوبست کر لیا گیا۔ ڈی جے ولی سنز کو بھی حتمی معرکے کا کنٹریکٹ مل گیا۔

SHARE

LEAVE A REPLY