حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ھے۔ محسن نقوی

0
135

حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ھے۔
بھلا بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ھے

بتاو جس تجارت میں خسارہ ھی خسارہ ھو
بنا سوچے خسارے کی تجارت کون کرتا ھے

ھمیں ھی غلط فہمی تھی کسی کے واسطے ورنہ
زمانے کے رواجوں سے بغاوت کون کرتا؟

خدا نے صبر کرنے کی مجھے توفیق بخشی ھے
ارےجی بھر کے تڑپاو شکایت کون کرتا ھے

کسی کے دل کے زخموں پر مربم رکھنا ضروری ھے
مگر اس دور میں محسن یہ زحمت کون کرتا ھے

محسن نقوی

SHARE

LEAVE A REPLY