پاکستان سپر لیگ ٹو کا فائنل میلا کامران اکمل نے لوٹ لیا، ٹورنامنٹ کے بہترین بیٹسمین ، بہترین وکٹ کیپر کے ساتھ مین آف دی ٹورنامنٹ کا ٹائٹل بھی کامران کے نام رہا ۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ وہ اپنی پرفارمنس کے بعد قومی ٹیم میں واپسی کے لیے پر امید ہیں۔

قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فائنل کی سب سے بڑی اننگز کامران اکمل نے کھیلی ،40 رنزبنانے والے کامران نے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر11 میچز میں سب سے زیادہ 353 رنز اسکور کیے جبکہ ایونٹ کی واحد سنچری بھی کامران نے اسکور کی ۔

صرف یہی نہیں کامران اکمل نے وکٹ کے پیچھے 12 شکار کیے جس میں 5اسٹمپس اور 7کیچز شامل ہیں ۔

کامران کو بہترین بیٹنگ اور وکٹ کیپنگ پر ٹورنامنٹ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا ،یعنی حنیف محمد ٹرافی اور امتیاز احمد ٹرافی کامران کے نام رہیں ۔

بہترین بولر کا اعزاز کراچی کنگز کے سہیل خان نے حاصل کیا، سہیل خان نے نو میچز میں سب سے زیادہ 16 وکٹیں حاصل کیں اور فضل محمود ٹرافی اپنے نام کی

SHARE

LEAVE A REPLY