آپ اورآپکا ستارہ۔عالمی اخبارکاسلسلہ۔ایسٹرولوجر.محمد علی

0
140

حمل ( Aries)
مارچ کا مہینہ حمل افراد کی سالگرہ کا مہینہ ہے۔ وینس اس ماہ حمل والے خواتین و حضرات کے دوسرے گھر میں بیٹھے گا. پورا مہینہ حمل افراد نہ صرف اپنی ذاتی زندگی میں بہت مصروف اورتازہ دم نظر آیئں گے بلکہ فلاحی کاموں میں بھی اسی توانائی کے ساتھ شریک ہوں گے۔ کچھ نیا کر لینے کی جستجو حمل افراد کو بے چین رکھے گی۔چالیس سال کی عمر کے قریب حمل افراد اس ماہ اپنی زندگی میں کچھ عرصے سے ایک نیا کام کا آغاز کرنا چاہ رہے تھے کر پائیں گے۔اور خواتین سماجی کاموں میں مصروف نظر آئیں گی۔ زہرہ مارچ کی 5 تاریخ سے حمل کے گھر میں رہے گا جو مکمل طور پر حمل افراد کو بہترین نتیجہ مرتب کروانے کی طرف نا صرف راغب رکھے گا بلکہ خود کی اہمیت کا اندازہ بھی کروائے گا۔حمل افراد کو چاہیے اس ماہ اگر کچھ ایگریمنٹس کرنا ہوں تو 5 مارچ کے بعد کا وقت ہر لحاظ سے مدد گار ثابت ہونے کی بھرپور توقع ہے۔

2 -ثور (Taurus,)

ثور خواتین و حضرات اپنے کام اور مسائل کے حل میں اپنے دوستوں اور عزیزوں اقارب کو اپنے ہمراہ پائیں گے۔لوگ اس ماہ ان کا بہت سا بوجھ مل کر اٹھایئں گے۔اور ثور افراد اپنی ذاتی زندگی میں کچھ حقائق کو بھی چھپاتے نظر آئیں گے۔ثور افراد کو دور دراز کے رشتے داروں اور دوستوں سے اچھی خبریں موصول ہونے کے امکانات روشن ہیں ۔مالی معاملات اس ماہ اہمیت کے حامل ہیں . 5 مارچ کے بعد توجہ اپنی طرف مرکوز کروائیں گے۔پچھلے دو مہینوں کی نسبت مارچ زیادہ مصروف اور دریافت و ایجاد کا مہینہ بھی ثابت ہوگا۔ اپنی مالی معاملات میں اعتدال کی ضرورت ہے۔ 14 مارچ کے بعد ثور خواتین تھکاوٹ کے اثرات محسوس کر سکتی ہیں اور آرام کے ساتھ ساتھ لکھتی پڑھتی اور خاندان کے حالات کے بارے میں سوچتی ہوئی نظر آئیں گی۔ثور خواتین مارچ میں کسی دور دراز علاقے میں چھٹیاں گزارنا اور آرام کرنا چاہیں گی۔

3-جوزا (Gemini)
جوزا افراد جو پچھلے کئی سالوں سے دور دراز کے سفر کے خواہشمند تھے ویسے تو یہ پورا سال ہی ان کو بہت کچھ بہتر دے کر جاتا نظر آتا ہے، مگر مارچ وہ مہنیہ ہے جہاں سے ان کے مذہبی سفر کا آغاز ہوتا نظر ہے۔کاروباری سلسلے میں دوسرے ملکوں میں جانے والے جوزا افراد جو اسٹاک ایکسچینج یا شیئرز کا کاروبار کرتے ہیں ان کو 20 مارچ کے بعد اپنی انویسٹمنٹ مکمل دھیان سے کرنا ہوگی۔12 مارچ کو مکمل چاند برج دلو میں ہوگا جس کی وجہ سے جوزا افراد اپنے والدین اور خاندان کی بزرگ خواتین سے اپنی محبت اور خدمت کی تمنا پوری کرتے نظر آئیں گا۔اپنا ملک،والدین،بزرگ اور بہن بھائی جن سے جوزا افراد پچھلے کافی عرصے سے رابطے میں نہیں تھے ان کی طرف دھیان زیادہ رہے گا۔مذہبی سفر کی خواہش پر عمل کرنے کے لیے اچھا وقت ہوگا۔وہ جوزا خواتین جو شادی اورشتوں کی خواہشمند ہیں اپنے قریبی لوگوں کی طرف سے رشتے کی بات کا آغاز ہونے کے امکانات ہیں۔ نوکری پیشہ جوزا افراد اس ماہ ٹیم کے ساتھ مل کر کئے گئے کاموں میں بہترین نتائج دیں گے۔

4 –سرطان (Cancer)
سرطان افراد کے لیے مارچ ہر لحاظ سے تبدیلیاں لے کر آ سکتا ہے۔گھر، کاروبار،جاب اور رشتوں میں بہت کچھ تبدیل ہونے کے امکانات روشن ہیں۔ وہ سرطان افراد جو نیا کاروبار،نیا گھر ، نیا رشتہ اور نوکری دیکھ رہے ہیں ان کے 10 مارچ کے بعد آنے یا ملنے والے مواقع اہمیت کے حامل ہوں گے۔ یہی وہ وقت ہے جب سرطان افراد کو ایک نئی بنیاد قائم کرنے کا موقع مل سکتا ہے جو مثبت تبدیلوں کی طرف سرطان افراد کا اس سال کا پہلا قدم اور اپنی زندگی کو ایک نیا رخ دینے کا اچھا موقع ہے۔
اپنی توجہ مکمل طور پر اپنے مقصد کی طرف مبذول رکھیں اور فالتو کاموں اور غیر ضروری چیزوں کو اس ماہ خود سے دور رکھیں۔ سرطان خواتین اس ماہ مکمل چاند کی روشنی سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں۔تدریس کے پیشے سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات اپنے کاموں میں انتہائی سنجیدگی سے مصروف رہ سکتے ہیں۔مارچ کے آخر میں سرطان خواتین کا اپنے موڈ پر قابو رکھنا بہتر ہوگا۔ پورے مہینے کی مصروفیت کے بعد کچھ دن تھکا دینے والے اور مزاج کو برہم رکھنے والے ہوسکتے ہیں۔ سرطان افراد اس ماہ لوگوں کی توجہ اور گفتگو کا مرکز رہ سکتے ہیں۔

5 – اسد (Leo)
اسد افراد اس ماہ جزباتی کیفیت سے گزرتے نظر آتے ہیں لوگوں کو اسد افراد سے بات کرتے ہوئے اس بات کی احتیاط کرنی چاہیے کہ وہ آپ کی کسی غلط بات کو خاموشی سے نہیں سنیں گے بلکہ حاضر جوابی سے فوری بہتیرین جواب دیں گے۔جو عموماً اسد افراد نہیں کیا کرتے۔تعلیم ، سفر اور ایڈمنسٹریشن کے پیشوں سے تعلق رکھنے والے اسد افراد غیر ضروری باتوں کے سختی سے جواب دے سکتے ہیں۔اسد افراد کو فالتو کے اخراجات کو قابو میں رکھنا چاہیے،اخراجات اور امدن میں توازن کا خیال رکھیں۔ اپنا موقف نرم لہجے میں بیان کریں۔ لوگ آپ کی شخصیت کی وجہ سے آپ کی خاصی عزت و احترام کرتے ہیں۔ 14 مارچ کو (مرکری) اُن اسد افراد کے لیے بہترین وقت لائے گا جو خواتین و حضرات تعلیم اور کام کے سلسلے میں اپنے گھروں سے دور علاقوں یا ملکوں میں آباد ہیں۔ بزنس سے تعلق رکھنے رکھنے والے افراد کو فیصلے اس ماہ مکمل مشاورت کے ساتھ کرنے چاہییں۔ 20 مارچ سے آخری مارچ تک اسد افراد جسمانی طور پر مکمل ہمت اور عزم سے اپنے کاموں میں انتہائی مصروف نظر آ سکتے ہیں اور فروری سے شروع ہوئے کام اس وقت میں اپنے نتائج مثبت انداز میں دیں گے۔ اور اگلے مہینوں کا لاحلہ عمل بننے کا وقت بھی ملے گا۔
6-سنبلہ(Virgo)
سنبلہ افراد کے لیے مارچ کا مہینہ رشتوں اور تعلقات کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔ پچھلے کچھ سالوں سے ہوئی خرابیاں جو سنبلہ افراد کو پریشان کیے ہوئے تھیں، مارچ سے اپنا مثبت رخ کی طرف جائیں گی۔ زندگی میں بہت سے حقائق سے پردہ اٹھے گا۔یہ مہینہ آغاز سے ہی اس بات پر توجہ مرکوز رکھنے کا ہے کہ سنبلہ افراد اسی چیز اور کام کا وعدہ کریں گیں جو وہ واقعی کر سکتے ہوں گے۔ماضی کے کچھ مہینوں نے سنبلہ افراد کو یہ بات سمجھا دی ہے کہ سب سے ہر کام کا وعدہ نا صرف ان کو خود پریشان کرتا ہے بلکہ ان کے کاموں میں بھی مشکلات پیدا کرتا ہے۔سنبلہ افراد ایک وعدہ کر لیں تو وہ ہر حال میں اس بات کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے کام کا حرج ہوتا ہے۔ایسے معاہدے کرتے ہوئے مکمل احتیاط سے کام لیں۔ اورنئے رشتوں کے ساتھ اچھا وقت گزاریں۔سول سروس اور NGO’s کا کام کرنے والی خواتین مارچ میں محفلوں اور اقارب کی توجہ کا مرکز نظر آئیں گی۔اور اپنے آپ کے لئے بہت اچھا محسوس کریں گی۔سنبلہ افراد کو اپنے خاندان کی بزرگ خواتین اور ان کی صحت کے بارے میں خاص توجہ کی ضرورت ہوگی۔ اپنی توانائی کو خود کے لئے بچانے کا سہی وقت اور موقع 20 مارچ کے قریب ملے گا۔28 مارچ سے آخر مہینے تک سنبلہ افراد رومنٹک اور شاعرانہ مزاج کی کیفیت سے گزر سکتے ہیں۔ جنسِ مخالف سے دوستی اور تعلق بناتے وقت دل کے ساتھ دماغ سے بھی فیصلہ کریں۔
7 -میزان (Libra)
میزان افراد شروع کے مہینے میں کچھ تھکاوٹ کا شکار نظر آئیں گے۔شروع کے کچھ دن زیادہ کام کر کے اپنی پوزیشن کو مضبوط بنانے میں گزرے گا۔میزان افراد مارچ کا آغاز اس انداز اور سوچ کے ساتھ کریں کہ وہ اپنی پوزیشن بہتر بنائیں جب کہ آمدن کی طرف دھیان اتنا نہیں رہے گا۔11 مارچ کے بعد حالات مستحکم ہونے کے امکانات روشن ہیں۔میزان کا حاکم( زہرھ) 6 مارچ سے رجعت میں آئے گا۔اس وقت خاص طور پر میزان افراد دھیان اپنے اوپر سے فالتو بوجھ اتارنے کی طرف جائے گا، وہ اضافی کام کا بوجھ ہو یا ان تعلقات اور رشتوں کا جو مسلسل میزان افراد کی پریشانی کا باعث بن رہے تھے۔ ایسے اوقات میں میزان افراد کو یہ مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ جذبات میں نہ آئیں اور ہر وہ چیز جو دل میں شکوک و شہبات پیدا کرتی ہیں اس کو ایک طرف چھوڑ کر اپنے اہم کاموں کی طرف توجہ دیں۔شراکت پر کام کرنے والے میزان افراد کو بہت دھیان سے اپنے پارٹنر کے ساتھ معاہدے کرنے ہوں گیں۔ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ کچھ میزانی افراد کچھ کاموں کو ادھورا چھوڑ کر بر وقت سہی اور دوسرا کام شروع کر دیں ۔اس مہینے میں میزان افراد کو پرانے رشتوں اور دوستوں سے اچانک ملاقات سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔معاشی معاملات 12 مارچ کے بعد بہتری کی طرف جانا شروع ہو جائیں گے۔میزان خواتین و حضرات خود کو اتنا وقت نہیں دے پایئں گےجتنا عموماً ان کو خود کے لئے درکار ہوتا ہے مگر نئے لوگوں کی آمد بہت کوشی کا باعث بنتی نظر آتی ہے۔

8 -عقرب(Scorpio)
عقرب افراد مارچ کے پہلے ہفتے سے ہی تخلیقی کاموں میں مصروف رہیں گے۔ریسرچ کے پیشوں سے تعلق رکھنے والے افراد بہترین اور مختلف انداز سے اپنی اہمیت اور صلاحیت اپنے حلقہ احباب اور اپنے اداروں میں ثابت کریں گے۔اگر عقر افراد باہمی تعاون کا ماحول برقرار رکھیں تو اپنی ٹیم کے ساتھ مل کر ایک ایسا کام انجام دے سکتے ہیں جس سے ملنے والی پزیرائی عقرب افراد کے لئے پورا سال یادگار بنا سکتی ہے۔کاروبار سے تعلق رکھنے والے وہ افرادجو دوسروں ملکوں کے ساتھ تجارت کرتے ہیں اس مہینے نئے معاہدےسائن کریں تو آئندہ پورا سال اس سے آنے والی آمدن سے اچھا فائدہ لے سکتے ہیں۔20 مارچ کو عقرب افراد اپنی زمہ داریوں کے ساتھ پوری محنت اور دیانت کے ساتھ کئے گئے کاموں کا پھل پائیں گے۔مارچ کا مہینہ عقرب افراد کے لئے آڈٹ کا مہینہ ہوگا جس میں زیادہ تر عقرب افراد کاروباری تعلق تو قائم کریں گے ہی ساتھ ہی پرانے معاہدوں میں ضروری تبدیلیاں کرتے نظر آئیں گے۔عقرب افراد اس ماہ پرانے کاروباری دوستوں سے دوبارہ رابطہ کریں گے۔عقرب خواتین و حضرات کے محبت اور دوستی کے وہ رشتے جو کچھ عرصے سے ان کو چھوڑ گئے تھے ان کے بھی واپسی کے مضبوط اثرات ہیں جن کے ساتھ عقرب افراد دوبارہ سے تعلق بنانے پر سنجیدگی سے سوچیں گے۔وہ عقرب افراد جو اپنی صحت کے لئے لا پروائی کرتے ہیں ان کو اپنی صحت پر مکمل توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

9 –قوس (Sagittarius)
قوس افراد اور مارچ ایک ملی جلی مگر دلچسپ کیفیت کے ساتھ مصروف گزرنے والا مہینہ ہو سکتا ہے۔خاص طور پر 10 مارچ کے بعد ،کام اور رشتوں کے معاملات کو بڑی ہی خوشدلی سے اور ہنستے کھیلتے گزارتے نظر آئیں گے۔قوس خواتین و حضرات اس ماہ اپنے بچوں اور دوستوں کے ساتھ بھی کافی وقت گزارنا چاہیں گے۔وہ قوس افراد جنکا تعلق فلاحی اداروں سے ہے وہ بھی اپنے ادراوں میں ایسی محفلوں کا انتظام کریں گے جن سے سب لوگوں کو خوش رکھا جا سکے۔مجموعی طور پر زیادہ تر قوس افراد نے پچھلا سال زہنی اور مالی بوجھ میں گزارا ہے جس کی وجہ سے وہ کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیں گے جو ان کو اور ان کی وجہ سے لوگوں کو خوشیاں دے سکتا ہو، مارچ ایسی خواہشات کو پورا کرنے کا مہینہ ہے۔قوس خواتین وحضرات اس ماہ پارکس میں جاگنگ کرتے جم میں ایکسرسائز کرتے اور کھیل
کے میدان میں بیٹھے نظر آ سکتے ہیں۔قوس افراد کے لئے محبت تلاش کرنے کے لئے بہترین مہینہ ہے ۔وہ قوس افراد جو رشتوں کی تلاش میں ہیں ان کے لئے یہی وہ مہینہ ہے جس میں رشتوں کے طے ہوجانے ک امکانات روشن ہیں۔

10-جدی (Capricorn)
جدی افراد کے مالی معاملات کے لئے مارچ ایک اہم مہینہ ہے۔ ایسے جدی افراد جن کا تعلق کسی بھی ایسے پیشے سے ہے جس میں ان کو بول کر اپنا کام کرنا ہوتا ہے ، جیسا کے سیلز، ریڈیو، ٹی وی اینکرز،اسٹیج پرفارمرز،آرٹسٹ اور انشورینس یا پراپرٹی ڈیلرز، کنسلٹینٹ اور سب سے اہم پیشہ اساتذہ اپنے کام میں بہترین نتائج دے سکتے ہیں۔جس سے ان کو مالی طور پر بھی اس ماہ اچھا فائدہ ہو سکتا ہے۔جدی افراد جن کا تعلق انٹرنیشنل افئیرز اور سول سروس سے ہے یا ڈاکٹرز اور فلاحی کاموں سے تعلق رکھتے ہیں، دوسرے لوگوں سے اپنی کمپنی کے لئے اچھی رقم اکھٹی کر پائیں گے۔ جن لوگوں کو اپنی پرشانیوں اور مسائل کے لئے کسی بھی قسم کے مشورے کی ضرورت ہے ، ان کو چاہیے کہ جدی افراد سے رابطہ کریں۔سیکھنے سکھانے والے جدی افراد اس ماہ مکمل طور پر دوستوں اور ساتھیوں کی مالی اور مشاورتی مدد کرنے کے موڈ میں ہیں۔جدی خوتین اپنے بچوں اور چھوٹے بہن بھایوں کو تعلیم کی طرف متوجہ کرتی نظر آئیں گی۔ اپنے شریک حیات کے ساتھ شانا بشانہ نظر آئیں گی۔جدی افراد کو چاہئے کہ لوگوں کی مدد کرتے ہوئے جذبات میں آکر اتنا نا کریں کہ خود کو مالی طور پر کسی مشکل کا شکار ہوجائیں۔ جدی خواتین کی نئی کار ،نئے گھر کی سوچ کو عملی طورپر پورا کرنے کے آغازکا مہینہ ہے۔

11-دلو(Aquarius)
دلو افراد کے لئے اعتدال ،توازن اور جائزہ لینے کا وقت ہے۔ زیادہ تر دلو افراد اس ماہ رشتوں، کام اور صحت کے معاملات میں اعتدال اور توازن لینے میں مصروف رہیں گے۔رشتوں اور مالی معاملات میں توازن کے ساتھ ساتھ یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے کھانے پینے کی عادت اور صحت کو اعتدال میں کیا جائے۔ویسے تو دلو افراد خود اس بات کا ہمیشہ خیال رکھتے نظر آ سکتے ہیں، مگر10 مارچ تک ہونے والی بے اعتدالیاں جو کام کی مصروفیت کی وجہ سے گھریلو معاملات کو پریشان کے ھوے تھیں ،سب ٹھیک کیے جانے کا وقت ہوگا۔ 10 مارچ تک رجحان بہرحال تواتر کے ساتھ مختصر سفر کی طرف رہ سکتا ہے۔شہر کے اندر چھوٹے چھوٹے بےشمار سفر کرنے پڑ سکتے ہیں۔ دلو خواتین و حضرات اس ماہ لوگوں کو مختلف نظر آنے کی کوشش کریں گے ، ہو سکتا ہے آپ کے دلو دوست اس بار آپ کو ایک نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ نظر آئیں یا خواتین ایسے رنگوں کے لباس پہنیں جو آپ نے ان کو پہلے پہنے نہ دیکھا ہو۔

12 –حوت (Pisces)
حوت افراد کو سالگرہ مبارک ہو۔ (زہرہ ) 6 مارچ کو رجعت میں آئے گا، جو اس ماہ بار بار آپ کو یہ احساس دلائے گا کہ آپ کے حقوق کیا ہیں اور کیا آپ کو وہ مل رہے ہیں یا نہیں۔ یعنی مارچ کا مہینہ حوت افراد کو اپنے ذاتی معاملات اور خود کی ضروریات پر زیادی توجہ رہ سکتی ہے۔اگر آپ کی شریک حیات حوت ہیں تو جناب تیاررہیں وہ آپ سے پوجھ سکتیں ہیں کہ اس بار سالگرہ پر آپ ان کو ان کی مرضی کا تحفہ دینے والے ہیں اور ان کی پسند کی جگہ لے جا کر ایک ڈنر کروائیں گے یا نہیں، بہتر ہے آپ پہلے سے تیاری رکھیں۔حوت افراد اپنی آذادی اور اپنی مرضی سے کچھ وقت گزارنا چاہیں گے جو 15 مارچ کے بعد ممکن نظر آتا ہے۔وہ حوت افراد جن کا تعلق پراپرٹی ڈیلنگ سے ہے ایک اچھی آمدن کما سکتے ہیں۔حوت افراد جو نوکری پیشہ ہیں ان کو اس ماہ کمپنی سے پرموشن مل سکتی ہے اور تنخواہ میں اضافے کا لیٹر اچانک مل سکتا ہے۔ حوت افراد جو اپنی آرائش ہ زیبائش پر خرچ کرنے میں مشھور ہیں اس ماہ اپنے شوق کی تکمیل کرتے نظر آئیں گے۔مگر آپ لوگوں کو مشورہ ہے اس ماہ آنے الی اضافی آمدنی کو محفوظ کریں۔اسٹاک ایکسچینچ اور پرائز بانڈز کے شوقین حوت افراد 20 مارچ کے بعد اچھی آمدن حاصل کر سکتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY