ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے الزام لگایا ہے کہ وفاقی جمہوریہ جرمنی ’نازی طرز عمل‘ اختیار کیے ہوئے ہے۔

انہوں نے یہ بیان اتوار کے روز جرمنی کے مختلف شہروں میں ترکی میں آئینی ریفرنڈم سے متعلق ترک باشندوں کی طرف سے ریلیاں نکالنے کی اجازت نہ ملنے کے بعد دیا۔ اس بیان میں ترک صدر نے یہ بھی کہا کہ وہ بذات خود جرمنی جائیں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کوئی تفصیلات نہیں بتائیں۔

دوسری جانب جرمن وزیر خارجہ زیگمار گابریئل نے کہا ہے کہ جرمنی اظہار رائے کی آزادی کو اہمیت دیتا ہے لیکن اس ملک میں بولنے والے ہر شخص کو جرمن قوانین کا احترام بھی کرنا ہو گا

SHARE

LEAVE A REPLY