پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم کے کپتان ڈیرن سیمی نے وعدے کے مطابق اپنا سر منڈوا دیا، صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے گنجا ہونے کی وڈیو بھی سوشل میڈیا پر ڈال دی۔

پاکستان سپر لیگ کے فائنل سے پہلے ڈیرن سیمی نے کہا کہ اگر پشاور زلمی ٹائٹل جیتنے میں کامیاب ہو گئی تو ٹیم کے تمام کھلاڑی گنجے ہو جائیں گے ۔

ڈیرن سیمی نے سوشل میڈیا پر اپنے گنجے ہونے کی وڈیو ڈالی ہے اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ انہوں نے اپنا وعدہ پورا کر دیا ، اب ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ فرنچائز کے مالک جاوید آفریدی کے گنجے ہونے کا وقت ہے

SHARE

LEAVE A REPLY