وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں 6 ہزار نئے ڈاکٹروں کی بھرتی کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایات دیں کہ دور دراز علاقوں میں ڈاکٹروں کی مستقل تعیناتی اور اسپتالوں میں دواوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔

کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرصدارت صحت سے متعلق اجلاس میں وزیر صحت سکندر میندھرو، چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن، ایڈیشنل چیف سیکریٹری (ترقیات)محمد وسیم، سیکریٹری خزانہ و دیگرافسران شریک تھے۔

اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے سندھ پبلک سروس کمیشن سے پاس 6 ہزار ڈاکٹروں کو آفر لیٹر جاری کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹروں کی بھرتی سے متعلق سمری منظور کرلی ہے، جس کے تحت ان ڈاکٹروں کی بھرتی کرکے دیہی علاقوں میں بھیجا جائے گا۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹروں کے نہ ہونے سے مریض پریشان ہیں۔ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، جس کا فائدہ عوام تک پہنچناچاہئے۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ نے 2014 میں تقرر کیے گئے 377 عارضی ڈاکٹروں کو ریگولر کرنے کا حکم بھی جاری کردیا

SHARE

LEAVE A REPLY