ایک غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکا داعش سے لڑنے کے لیے ایک ہزارسے زائد ریزرو فوجی کویت بھیجے گا ۔پنٹاگون کے ترجمان نے فوجی بھیجنے کی تردید کردی۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق عراق اورشام میں داعش سے لڑنے کےلیے امریکا ایک ہزارسے زائد ریزرو فوجی کویت بھیج رہا ہے ۔امریکی عہدے دارنے نام ظاہرنہ کرنے کی شرط پربتایا ہے کہ یہ فوجی ضرورت کے وقت امریکی کمانڈروں کی فوری مدد کو پہنچ سکیں گے۔

دوسری جانب پنٹاگون کے ترجمان کیپٹن جیف ڈیوس نے ریزروفوجیوں کو کویت بھیجنے کی تردید کی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY