لوک فنکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 سال بیت گئے

0
105

صدارتی ایوارڈ یافتہ پاکستان کے عظیم لوک فنکار پٹھانے خان کو مداحوں سے بچھڑے 17 سال بیت گئے ۔ پٹھانے خان نے کئی سالوں تک اپنی سریلی دلکش اور منفرد آواز کا جادو جگایا ۔

بابا بلھے شاہ اور خواجہ غلام فرید سمیت کئی شاعروں کے عارفانہ کلام کو خوبصورت انداز میں گایا جس پر ضیاالحق نے انہیں 1979 میں صدارتی ایوارڈ سے بھی نوازا ،

پٹھانے خان نے اپنی گلوکاری کی بدولت 79 مختلف ایوارڈز حاصل کیئے جبکہ ذوالفقار علی بھٹو بھی لوک گلوکار کی سحر زدہ آواز کے معترف تھے ، تاہم پٹھانے خان کے فن کلام کو انکے بیٹوں نے 17 سال بھی زندہ رکھا ہوا ہے ۔

پٹھانے خان 9 مارچ سن 2000 کو 80 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے لیکن ان کی آواز کے سحر میں مبتلا لوگوں نے آبائی علاقے کوٹ ادو کے مرکزی بازار کو ان کے نام سے منسوب کر رکھا ہے –

SHARE

LEAVE A REPLY