یورپی کمیشن کے سربراہ ژاں کلاؤد ینکر نے کہا ہے کہ برطانوی عوام کے یورپی یونین چھوڑنے کے حق میں فیصلے کے باوجود انہیں امید ہے کہ برطانیہ ایک دن یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت اختیار کر لے گا۔

یہ بات یُنکر نے پوسٹ بریگزٹ صورتِ حال پر ہونے والی یورپی بلاک کے بقیہ 27 ممالک کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ کے بعد کہی۔

ینکر نے مزید کہا کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے اخراج کو پسند نہیں کرتے اور وہ امید رکھتے ہیں ایک نہ ایک دن برطانیہ یورپی یونین کا رکن ہو گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY