بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے سمجھوتہ ایکسپریس سانحے سے متعلق احتجاجی مراسلہ حوالے کردیا گیا۔
ترجمان کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا گیا اور سمجھوتہ ایکسپریس سانحے سے متعلق احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مراسلے میں بھارت سے سمجھوتہ ایکسپریس کے ملزمان کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ 2007ء میں پیش آنیوالے واقعے میں بھارتی سوامی آسیم آنند نے حملے کا ماسٹر مائنڈ ہونے کا اعتراف کیا تھا، اس کے ساتھ کرنل پروہت اور دیگر بھارتی فوجی افسر بھی واقعے میں ملوث تھے، سمجھوتہ ایکسپریس سانحے میں 48 پاکستانی شہید ہوئے تھے

SHARE

LEAVE A REPLY