کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پولیٹیکل حکام کے مطابق کرم ایجنسی کے سرحدی علاقے بوڑکی میں نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے پہاڑی علاقے میں بارودی سرنگ نصب کی گئی تھی ۔

یاسر حسین نامی مقامی ڈرائیور ٹریکٹر کے ذریعے پہاڑ سے پتھر لا رہا تھا کہ ٹریکٹر بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا ۔

دھماکے میں ڈرائیور یاسر حسین زخمی ہو گیا، جسے ایجنسی ہیڈ کوارٹر اسپتال پاراچنار منتقل کردیا گیا، واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY