آسٹریلیا سڈنی میں تین روزہ ثقافتی میلہ اختتام پزیر ہو گیا۔ شہر سڈنی کے پیرامٹہ علاقے اس میں تین روزہ بین الاقوامی ثقافتی میلہ کا اہتمام کیا گیا

sydney mela1

جن میں مختلف ممالک نے خصہ لیکر اپنے اپنے ثقافت کا مظاہرہ کیا شہروں نے بڑی تعداد میں ثقافتی میلے میں شرکت کی اور محتلیف ثقافتی پروگرام سے محظوظ ہوئے
پاکستانی قونصلیٹ نے سندھ حکومت اور پیرامسالہ بورڈ کی مدد سے بین الاقوامی ثقافتی میلے میں پہلی مرتبہ شرکت کی

قونصلر جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفی اور پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا کی قیادت میں پاکستانی کمیونٹی کے پانچوں صوبوں کے لوگوں تعداد میں ثقافتی میلے میں شرکت کی
میلے میں اپنے ملک کے ثقافتی پروگرام منعقد ہوئے

sydney mela2

میلے کے پہلے روز پاکستانی کمیونٹی نے پریڈ میں حصہ لیا جو سینیٹری سکوئر سٹریٹ سے شروع ہوا اور چرچ سٹریٹ ہوتا ہواپرنس الفرڈ سکوائر پر اختتام پزیر ہو ا راستے میں ڈھول کی تھاپ بھنگڑے اور اٹن ڈانس کا بھی مظاہرہ کیا گیا

میلے کے دوسرے روز پاکستان کے ثقافتی صوفی میوزک گروپ نے سٹیج پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا

میلے کے تیسرے روز بھی پاکستان سے ائے صوفی فنکاروں جن میں اخمد مغل رجب فقیر روشن علی شاہد عکی علی نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا شہریوں کو اپنے صوفی میوزک پے رقص کیا
پاکستان سے ائے ہوئے آرٹسٹ ریاض رفعی ٹرک ارٹ میں ایک وین پر ارٹ کیا جن کے ساتھ دو اور آرٹسٹوں نتاشہ اور شاھد ملک نے وین ارٹ میں خصہ لیا

sydney mela3

قونصل جنرل اف پاکستان عبدالماجد یوسفی اور پاکستان ایسوسی ایشن اف آسٹریلیا کے صدر عباس رانا نے پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد شرکت کا شکریہ اداکیا

جابر حسین سڈنی

SHARE

LEAVE A REPLY