دختر۔شبیر صغری السلام
فاطمہ تصویر صغری السلام

ہے مری حسرت کہ دیکھوں میں ترے
بھائی کی جاگیر صغری السلام

کر گئیں کیا خوب تیری تربیت
زینب۔دلگیر صغری السلام

تیرے ہی گھر ہے خدا کے فضل سے
محور۔تطہیر صغری السلام

آپکا تھا کربلا میں رل گیا
اصغر بے شیر صغری السلام

وہ تیرا اکبر تھا عکس ۔مصطفی
وہ بھی کھائے تیر صغری السلام

تیرے عابد کو پھرایا دربدر
لشکر۔بے پیر صغری السلام

مہرباں ہے تیرے صدقے مجھ پہ بھی
کاتب۔تقدیر صغری السلام

ذکر سے تیرے قصیدہ بن گیا
نور کی تنویرصغری السلام

صدق۔دل سے ہے بلال۔ناتواں
خادم۔شبیر صغری السلام

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY