جرمنی کے دارالحکومت برلن میں دونوں ایئر پورٹ پر گراؤنڈ اسٹاف کی یونین نے 25 گھنٹوں کی ہڑتال شروع کردی ہے۔ ہڑتال کے باعث ایک ہزار پروازیں منسوخ کردی گئیں۔
برلن کے ٹیگل اور شونیفیلڈ ایئر پورٹ کی مزدور یونین تنخواہوں میں اضافے کے خلاف احتجاج کررہی ہے۔ آج سے شروع ہونے والی اس ہڑتال کی وجہ سے تقریباً ایک ہزار پروازیں متاثر ہوں گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ہڑتال سے برلن کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ ہڑتال کے باعث 700 پروازیں منسوخ رہیں

SHARE

LEAVE A REPLY