جنگ سے تباہ حال شامی شہر حلب میں ٹرین سروس بحال کردی گئی۔ 5 سال سے دربدر شہریوں نے حلب میں واپس آنا شروع کر دیا۔
خانہ جنگی نے حلب کے خوبصورت گھروں کو کھنڈرات میں بدل دیا۔ شام کا شہر حلب کبھی ملک کا اقتصادی مرکز تھا جسے ایسی نظر لگی کہ اس خوبصورت شہر کو جنگ کی آگ میں جھونک دیا گیا جس نے حلب کو کھنڈرات میں بدل کر رکھ دیا۔
اب حلب پر صدر بشارالاسد کی فوج کا کنٹرول ہے اور حلب سے نقل مکانی کرنے والے افراد کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔ جبرین سے حلب تک ٹرین سروس بھی بحال کر دی گئی ہے۔ اسٹیشن ماسٹر کا کہنا ہے کہ کبھی اس ٹرین پر روزانہ 500 افراد سفر کرتے تھے لیکن آج یہ چند مسافر ہیں۔
حلب کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ان کے گھر جنگ کے باعث تباہ ہو گئے لیکن وہ اب گھروں کی بحالی میں مصروف ہیں۔ حلب میں بجلی کا نظام بھی تباہ ہو چکا ہے۔ شام میں خانہ جنگی کے باعث اب تک 4 لاکھ سے زائد افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں ہزاروں بچے بھی شامل ہیں

SHARE

LEAVE A REPLY