سائنسدانوں نے زمین سے مشابہت رکھنے والے 7 سیارے دریافت کرلئے ہیں۔ نئے سیارے زمین سے 40 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہیں۔
امریکی ٹی وی کے مطابق امریکا کے خلائی تحقیقی ادارے ناسا کی دوربین کیپلر مسلسل کائنات کی وسعتوں میں نئی تہذیب کی تلاش میں مصروف ہے۔ تاحال کیپلر کے ذریعے 1284 نئے سیارے دریافت کئے جاچکے ہیں۔ زمین سے مشابہت رکھنے والے یہ نئے 7 سیارے ہمارے نظام شمسی سے 40 نوری سال کے فاصلے پر ہیں۔
یہ سیارے اپنے ستارے ٹریپسٹ ون کے گرد گردش کررہے ہیں۔ ان سیاروں میں سے 3 کو 2016 میں دریافت کیا گیا تھا جبکہ مزید 4 سیارے اب دریافت کئے گئے ہیں۔ سائنسدانوں کے مطابق ہمارے نظام شمسی سے دور سیاروں کے اس نظام پر پانی اور زندگی کا وجود ہوسکتا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY