پاکستانی نژاد افضال نے ہم وطن کی خودکشی کی کوشش ناکام بنا دی

0
107

ہانگ کانگ میں ہم وطن کی خودکشی ناکام بناکر پاکستانی نوجوان ہیرو بن گیا۔بیس سالہ افضال ظفرکا تعلق یاؤسم ضلع سے ہے۔وہ پولیس میں ملازم ہے۔اس کوصبح کے وقت کال موصول ہوئی کہ ایک پاکستانی زیر تعمیرعمارت سے چھلانگ لگانے والا ہےتو وہ فوری طورپراسے بچانے پہنچ گیا۔ کرین کے ذریعے اوپر گیا اور اسے اردو میں سمجھا بجھاکر نیچے اتارلیا۔

افضال کہتا ہے کہ اس نے تو وہی کچھ کیاجوٹریننگ کے دوران سیکھا۔پاکستانی نوجوان نے سال بھر پہلے ہی پولیس فورس جوائن کی تھی۔ واقعہ کے بعد تو ہر طرف اسی کے چرچے ہیں فیس بک فین کلب بھی بن گیا۔ جہاں ہر پوسٹ افضال کی تعریفوں سے بھری ہوئی ہے

SHARE

LEAVE A REPLY