جرمن پولیس کے مطابق حکام کو بدھ کی شام برلن میں وفاقی وزارت خزانہ کی عمارت میں ایک ایسا پیکٹ ملا، جس میں دھماکا خیز مواد رکھا گیا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ اس پیکٹ اور اس میں رکھے گئے بارودی مواد کی شناخت وزارت خزانہ کے ڈاک کے شعبے میں کی گئی۔

بتایا گیا ہے کہ اگر اس پیکٹ کو کھولنے کی کوشش کی جاتی، تو اس وجہ سے ہونے والے دھماکے کے باعث کئی افراد شدید زخمی ہو سکتے تھے۔

SHARE

LEAVE A REPLY