پشاور کے علاقے تہکال میں پولیس اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس موبائل وین پر فائرنگ کی۔ جس سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ ہلاک ہوگیا اور دوسرا موٹرسائیکل پر فرار ہوگیا ۔

ہلاک حملہ آور کی لاش مردہ خانے منتقل کردی گئی ہے ۔

پولیس کے مطابق حملہ آور سے ایک پستول اور کچھ دستاویزات برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس نے فرار ہونے والے حملہ اور کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY