برطانیہ نے اوباما کیلیئے ڈونلڈ ٹرمپ کی جاسوسی کی تردید کی ہے

0
87

لندن . سید کوثر کاظمی ۔برطانوی جاسوس ایجنسی نے اس الزم کی تردید کر دی کے سابق امریکی صدر براک اوباما کی مدد کے لیے اس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جاسوسی کی ہے

یو کے سپائی ایجنسی نے برطانوی میڈیا پر اپنا ایک بیان جاری کرتے ہوۓ کہا کے کوئی بھی ایسی رائے یا گفتگو جس سے یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی جائے کے ہم وائر ٹیپ سے خفیہ کسی کی گفتگو سنتے اور مونیٹر کرتے رہے ہیں تو یه انتہائی درجے کا مذاق ھو گا اور اسے کوئی اہمیت نا دے

برطانیہ کی سپائی ایجنسی کی یہ تردید فورا اس وقت سامنے آئی جب وائٹ ہاؤس امریکا کے پریس سیکرٹری شین سپایثر نے برطانوی ایجنسی پر جاسوسی کا الزام لگایا .

جب وائٹ ہاؤس کے پریس سیکرٹری سے سوال پوچھا گیا کے کیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاملے پر برطانوی وزیر اعظم ٹریسا مے سے رابطہ کیا تو پریس سیکرٹری نے نفی میں جواب دیتے ہوۓ کہا کے اس بارے ٹریسا مے سے کوئی بات نہیں ہوئی

SHARE

LEAVE A REPLY