شاہ زیب حسن کو عارضی طورپرمعطل

0
51

اسپاٹ فکسنگ کیس میں چوتھی وکٹ گرگئی ، کرکٹر شاہ زیب حسن کو پی سی بی کی جانب سے عارضی طورپرمعطل کردیاگیا ۔ پی سی بی نے انہیں چارج شیٹ جاری کردی ہے۔

شاہ زیب حسن کی آج تیسری بار اینٹی کرپشن یونٹ میں پیشی تھی جہاں ان سے بکیز کے رابطوں سے متعلق پوچھ گچھ کی گئی۔

شاہ زیب حسن کو الزامات سے آگاہ کرنے کے بعد انہیں چارج شیٹ دے کر 14 روز میں جواب طلب کر لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپرلیگ سیزن ٹو کے موقع پرسامنےآنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں شرجیل خان، خالد لطیف اور محمد عرفان کو معطل کیا جاچکا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY