ايرانی عدليہ نے سابق صدر اکبر ہاشمی رفسنجانی کی بيٹی کو دوسری مرتبہ جيل بھيج ديا ہے۔ اطلاعات ہيں کہ فائزہ ہاشمی کو رياست مخالف پراپگينڈا اور ملکی عدليہ و فوج کے خلاف بے بنیاد خبریں پھيلانے کے ليے چھ ماہ قيد کی سزا سنائی گئی ہے۔

پچپن سالہ ہاشمی کو اس فيصلے کے خلاف اپيل کرنے کے ليے اکيس دن کی مہلت بھی دی گئی ہے۔ اصلاحات پسند فائزہ ہاشمی خواتين کے حقوق کے ليے سرگرم ہيں اور وہ رکن پارليمان بھی رہ چکی ہيں۔ ايران ميں انيس مئی کو صدارتی اليکشن ہونے والے ہيں اور سخت نظريات کی حامل قوتوں کی کوشش ہے کہ وہ صدر حسن روحانی کی جگہ لے سکيں

SHARE

LEAVE A REPLY