کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بائیس اگست کے کیس میں متحدہ کے رہنما قمر منصور کو تمام مقدمات میں ضمانت پر رہائی کا حکم جاری کردیا ، عدالت نے حکم دیا کہ مفرور ملزمان کے کیسز دیگر ملزمان سے الگ کردیے جائیں۔

تفتیشی افسر کی جمع کرائی گئی رپورٹ کے مطابق اشتعال انگیز تقاریر میں سہولت کاری کے الزام کے تحت مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئی ہیں جس پر کیس سیشن عدالت منتقل کردیےگئے۔

بائیس اگست کی اشتعال انگيز تقریر کے کیس میں تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا ہے کہ فاروق ستار کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں ، انہیں اشتہاری قرار دینےکی رپورٹ پیر تک جمع کرادی جائے گی ، فاروق ستار وديگر کے خلاف تین مقدمات میں انسداد دہشت گردی کی دفعات ختم کردی گئیں ۔

تینوں مقدمات کی تفتیش اب ایس ایس پی ملیر رائو انوار کریں گے، مقدمات میں بانی ایم کیوایم ، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی اور دیگر مفرور ہیں۔ اسی کیس میں عدالت نے مفرور ملزمان کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کا حکم دے رکھا ہے

SHARE

LEAVE A REPLY