پیرس حملہ: حملہ آور واچ لسٹ میں تھا، حکام

0
81

فرانسیسی وزارت داخلہ نے بتایا ہے کہ آج ہفتہ اٹھارہ مارچ کو پیرس کے اورلی ایئر پورٹ پر ہلاک کر دیا جانے والا مشتبہ حملہ آور پولیس کی واچ لسٹ پر تھا۔ بتایا گیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک بار میں لوگوں کو ڈرا دھمکا بھی چکا تھا۔

سرکاری بیان کے مطابق آج اورلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سکیورٹی پر تعینات فوجیوں نے اس شخص کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا، جب اس نے ایک خاتون فوجی سے گن چھیننے کی کوشش کی تھی۔

استغاثہ نے بتایا ہے کہ اس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں ہلاک کر دیے جانے والے اس مشتبہ حملہ آور کے بھائی اور والد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فرانس میں یہ واقعہ ایک ایسے وقت میں رونما ہوا ہے، جب اس یورپی ملک میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY