بیس مارچ 1739 نادر شاہ نے ہندوستان کے شہر دہلی پر قبضہ کیا

0
38

بیس مارچ سترہ سو انتالیس
نادر شاہ نے ہندوستان کے شہر دہلی پر قبضہ کیا۔ نادر شاہ افشار (فارسی:نادر شاہ افشار، نادر قلی بیگ اور طہماسپ علی خان بھی کہا جاتا ہے) (ولادت:22 اکتوبر 1688ء، وفات:19 جون 1747ء) 1736ء سے 1747ء تک ایران کا بادشاہ رہا اور خاندان افشار کی حکومت کا بانی تھا۔ اپنی عسکری صلاحیتوں کے باعث مورخین اسے ایشیا کا نپولین اور سکندر ثانی کہتے ہیں
نادر قلی خراسان میں درہ غاز کے مقام پر ایک خانہ بدوش گھرانے میں پیدا ہوا۔ جب جوان ہوا تو مختلف سرداروں سے وابستہ ہوکر کئی جنگوں میں بہادری اور شجاعت کا مظاہرہ کیا اور بالآخر طہماسپ دوم کی ملازمت کرلی۔ نادر نے طہماسپ دوم کے ساتھ مل کر مشہد اور ہرات کو مقامی سرداروں سے چھین لیا۔ جب افغان سردار میر اشرف نے خراسان پر قبضہ کرنے کے لئے حملہ کیا تو نادر نے مہن دوست کے مقام پر 1729ء میں افغانوں کو شکست فاش دی اور اس کے بعد اصفہان اور پھر شیراز پر قبضہ کرکے افغانوں کو ایران سے نکال باہر کیا۔

بیس مارچ انیس سو چھپن
تیونس نے فرانس سے آزادی حاصل کی۔
تونس ۔ سرکاری نام جمہوریۂ تونس (عربی: الجمہوریہ التونسیہ)، شمالی افریقہ میں بحیرہ روم کے ساحل پر واقع ایک ملک ہے۔ یہ اُن ممالک میں شمار کیا جاتا ہے جو کوہ اطلس کے گردو نواح میں واقع ہیں۔ اس کی سرحدیں مغرب میں الجزائر اور جنوب مشرق میں لیبیا سے ملتی ہیں۔ ملک کا تقریباًً چالیس (%40) فی صد حصہ صحرائے اعظم پر مشتمل ہے جبکہ زیادہ تر باقی ماندہ علاقہ زرخیز زمینوں اور اس کے علاوہ تقریباًً (1300) تیرہ سو کلومیٹر طویل ساحلی علاقوں پر مشتمل ہے۔ اردو میں انگریزی کے زیر اثر اسے تیونس کہہ دیا جاتا ہے جو غلط ہے، ملک کا اصل نام تونس ہے۔

بیس مارچ انیس سو انہتر
امریکی صدر رچرڈ نکسن نے ویتنام سے انیس سو ستر میں جنگ ختم کرنے کا اعلان کیا۔
سنہ 1975 میں 30 اپریل کو ہو چی مِن نامی اس شہر پر جسے اس وقت سیگون کہا جاتا تھا اور جو جنوبی ویتنام کا دارالحکومت بھی تھا، شمالی ویتنام کی کمیونسٹ فوجوں نے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا تھا اور امریکی فوج کو شکست تسلیم کرنا پڑی تھی۔
ویتنام کے 30 لاکھ لوگ اور امریکہ کے 58 ہزار فوجی اس جنگ میں مارے گئے تھے مگر آج امریکہ اور ویتنام کے درمیان سفارتی تعلقات ہیں اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ تجارت بھی کرتے ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY