پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کا موقف عدالت تسلیم نہیں کرے گی ، قطر کا بزنس ایک افسانہ ہے، قطری خط مان لیا جائے تو ڈاکے مارکراربوں کمانے والے بھی کالا دھن سفید کراسکتے ہیں ۔

لاہو رمیں پی پی کے مقتول رہنما بابر بٹ کے اہل خانہ سے تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں شریف مرحوم کبھی قطر گئے ہی نہیں، ان کا وہاں کوئی کاروبار بھی نہیں تھا، جدہ میں اسٹیل مل خریدی ، لندن میں جائیداد بنائی لیکن کبھی ڈکلیئر نہیں کیا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدالت کو نواز شریف سے پارلیمنٹ میں کی گئی تقرریرکےبارے میں پوچھنا چاہیے تھا، ہمیں فوجی عدالتوں کی خوشی نہیں ہے ، پیپلزپارٹی کو فوجی عدالتوں کے معاملے پر تحفظات تھے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ بابر بٹ کے قتل اور شوکت بسرا پر حملے کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ پنجاب علاقہ غیر بن چکا ہے

JANG

SHARE

LEAVE A REPLY