آل۔عباکےنور کامحور ہیں فاطمہ۔بلال رشید

0
83

آل۔عباکےنور کامحور ہیں فاطمہ
کیسےنہ ہوں کہ سورہء کوثر ہیں فاطمہ

حسنین وبوتراب بھی احمد کا ناز ہیں
لیکن نبی کے سب سے قریں تر ہیں فاطمہ

جن کو کہا نبی نے محبت سے مرضیہ
وہ سیرت۔رسول کا جوہر ہیں فاطمہ

کرتے ہیں آج بھی جو حیا تیری ذات سے
وہ لوگ مثل۔جابر و قنبر ہیں فاطمہ

کرتا ہے معتبر یہ حوالہ بھی آپ کو
شبیر سے امام کی مادر ہیں فاطمہ

جن پہ عیاں تھیں ساری حدیثیں رسول کی
وہ علم و معرفت کا سمندر ہیں فاطمہ

سلمان ہوں،زہیر ہوں،حر ہوں،کہ جون ہوں
یہ سب تری گلی کے مجاور ہیں فاطمہ

جن کے سبب جہاں میں محمد کی آل ہے
تنہا وہی رسول کی دختر ہیں فاطمہ

مریم کا افتخار ہے جن کی حیا بلال
وہ “انما” کی شان کا مصدر ہیں فاطمہ

بلال رشید

SHARE

LEAVE A REPLY