پنجاب میں آپریشن ردالفساد کے تحت کارروائی میں 19 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

آپریشن ردالفساد کے تحت پنجاب رینجرز، پولیس اور حساس اداروں نے راولپنڈی، اسلام آباد، اٹک، سیالکوٹ، لاہور اور قصور میں آپریشن کر کے 19 افراد کو گرفتار کرلیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، لیپ ٹاپس اورکرنسی کے ساتھ فرقہ وارانہ منافرت پرمبنی مواداورغیرملکی پاسپورٹ برآمد ہوئے

SHARE

LEAVE A REPLY